| |
Capítulo 1 Introdução
|
| |
| وہ نامیاتی عمل جس سے
ایک خلیے والا انسانی جفتہ
1000 - کھرب خلیوں والابالغ بن جاتا ہے شاید
قدرت کا سب سے بڑاکرشمہ ہے۔
|
| اب محققین جانتے ہیں کہ
بالغ جسم کے ذریعہ انجام
پذیرمعمول کے بہت سے افعال
کا تعین اکثر پیدائش سے بہت پہلے
حمل کےدوران ہوتا ہے۔
|
| پیدائش سے قبل کا ارتقائی وقفہ
بلحاظ صعود تیاری کا وقفہ سمجھاجاتا ہے
جس کے دوران نموپذیر انسان
کئی صورتیں اختیار کرتا ہے،
اور بہت سے ہنر کی مشق کرتا ہے، جو
پیدائس کے بعد بقا کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔
|
Capítulo 2 Terminologia
|
| انسانوں میں حمل کا دورانیہ عموما 38 ہفتوں
کا ہوتا ہےجس کی پیمائش باروری،
یا استقرارحمل کے وقت سے، ولادت تک ہوتی ہے۔
|
| باروری کے پہلے 8 ہفتوں کے دوران،
نموپذیر انسان مضغہ کہلاتا ہے،
یعنی "نموکے عمل سے گذر رہا ہونا"۔
یہ وقت، دور مضغہ کہلااتا ہے،
جوزیادہ تر جسمانی نظاموں کی
تشکیل کا ایک مرحلہ ہے۔
|
| 8 ہفتے سے وضع حمل تک،
"نموپذیرانسان جنین کہلاتا ہے۔"
یعنی "نازائیدہ بچہ۔"
اس وقت کے دوران، جسے جنینی دورکہا جاتا ہے،
جسم بڑھ جاتا ہے اور اس کے نظام کام
کرنے لگتے ہیں۔
|
| اس پروگرام میں مضغہ اور جنین کی عمروں
کا تعین باروری کے وقت سے ہوا ہے۔
|